ہفتہ , 20 اپریل 2024

وفاقی عدالت نے ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے، ریاست پنسلوانیا میں انتخابات کے نتائج کے خلاف صدر ٹرمپ کی اپیل مسترد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلا ڈیلفیاکی فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ کے وکلا کی اپیل مسترد کر دی ہے، جس پر صدر ٹرمپ کے وکلا نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی جج نے ریمارکس دیے کہ دھاندلی کے الزامات کے شواہد ہونا ضروری ہیں، وکلا نہیں ووٹرز صدر کا انتخاب کرتے ہیں، چیف جج بروکس اسمتھ نے کہا کہ انتخابی نتائج کو دوباہ جانچنا بے کار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنسلوانیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لیے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی پر ٹرمپ کے متنازعہ بیانات کاسلسلہ جاری ہے، انھوں نے کہا وائٹ ہاؤس داخل ہونے کے لیے بائیڈن کو 8 کروڑ ووٹ لینا ثابت کرنا ہوگا، بائیڈن کے پاس ابھی نہ حل ہونے والا مسئلہ موجود ہے، ڈیٹرائٹ، اٹلانٹا، فلا ڈیلفیا اور ملواکی میں بڑے پیمانے پر ووٹر فراڈ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …