منگل , 13 اپریل 2021

ایران کے عظیم سائنسداں کی نماز جنازہ ادا اہم شخصیات کی شرکت

نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

مزید اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری، وزیر دفاع جنرل حاتمی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی ، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، نائب وزیر دفاع جنرل قاسم تقی زادہ اور بعض دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو مشہد مقدس میں حرم رضوی ، قم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور تہران میں حرم مطہر حضرت امام خمینی(رح) کا طواف کرایا گیا ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اور طبی اصولوں کے پیش نظر شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ اور تدفین کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …