بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے ، خورشید محمود قصوری

تحریک انصاف کے مرکزی رکن سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے پیشکش کی تھی کہ وہ جدید ترین نینو ٹیکنالوجی پاکستان کے ساتھ شیئر کریں گے اور پاکستان میں آکر زراعت کا معیار بلند کریں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے پیشکش کی تھی کہ وہ جدید ترین نینو ٹیکنالوجی پاکستان کے ساتھ شیئر کریں گے اور پاکستان میں آکر زراعت کا معیار بلند کریں گے۔ لیکن ہم نے فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے ۔

زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسرائیل نے صحرا میں باغات بنا لیے ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ بھارت کے ساتھ ان کی یکطرفہ پالیسی بھی تبدیل کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وفد کے ساتھ یہ ملاقات ترکی کے توسط سے ہوئی تھی اور اگلے دن میں نے پریس کانفرنس میں اپنا فیصلہ بتانا تھا۔

لیکن اگلے دن میں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جب تک عرب لیگ کے فیصلے کے مطابق آزاد فلسطین کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرتا، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔خورشید قصوری نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مدد سے بھارت ایشیا میں ہم پر دباؤ بنائے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی اور خصوصاََ امریکا کی معیشت میں اسرائیل کا بڑا عمل دخل ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …