ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدر کا امریکی سپریم کورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سیکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں مگر سپریم کورٹ میں مقدمہ کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …