جمعرات , 15 اپریل 2021

اسرائیلیوں کا ملک میں داخلہ بند کیا جائے ، انڈونیشیا کے رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

انڈونیشیا کے رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے افراد جن کے پاس صیہونی ریاست کا پاسپورٹ ہو انہیں انڈونیشیا کا ویزہ جاری نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشی پارلیمنٹ کے رکن ھدایت نور وحید اور پیپلز مشاورتی کونسل کے چیئرمین نے انڈونیشی صدر کے صیہونی ریاست کے حوالے سے موقف کو مبھم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست ایک ناجائز ریاست ہے تاہم حکومت کا صیہونی ریاست کے ساتھ مؤقف واضح ‌نہیں کیا حکومت کا قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور تعلقات معمول پر لانے کا کوئی دباؤ تو نہیں بن رہا ہے۔

انہوں نے انڈونیشی صدر سے اسرائیل کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موجودہ وقت ہمیں مظلوم فلسطینی قوم اور اس کی آزادی کی تحریک میں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …