منگل , 13 اپریل 2021

عرب امارات کی آئل فیلڈ میں دھماکے

متحدہ عرب امارات کی آئل فیلڈ میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کی زاکوم آئل فیلڈ (‎Oil field) اور اسی طرح دبئی کی الفاتح آئل فیلڈ (Oil field) میں ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ ابھی تک ان دھماکوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

زاکوم آئل فیلڈ ابو ظہبی سے 84 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ دوسری بڑی سمندری آئل فیلڈ اور دنیا کی چوتھی بڑی آئل فیلڈ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …