جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی ریاست ایلینوے کے شہر شکاگو میں فائرنگ، سات افراد ہلاک

امریکی ریاست ایلینو ے کے شہر شکاگو میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ای بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر شکاگو میں ہونے والی فائرنگ میں اب تک کم سے کم سات افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو‏ئے ہیں ۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس شہر میں دو ہزار بیس میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں تین ہزار ایک سو انسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح دو ہزارانیس کے مقابلے میں ایک ہزار دو سو انیس ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق شکاگو میں مسلح تشدد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہرسال فائرنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دولاکھ ستّر ہزار سے تین لاکھ تک اسلحے موجود ہیں ۔

اسلحہ لابی کی طاقت کے سبب کوئی بھی امریکی حکومت ملک میں ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں قوانین وضع نہیں کرسکی ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ اسلحہ رکھنے کے اصلی حامیوں میں سے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …