جمعہ , 19 اپریل 2024

العربیہ نیوز کا ایک اور گھناؤنا چہرہ بے نقاب ،ایرانی کمانڈر کی شہادت کی خبر چلا دی

عراق اور شام کی سرحد پر ڈرون سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے متعلق خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

نور نیوز نے عراق اور شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ رات المیادین نے بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی ڈرون حملے میں شہادت کی خبر کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی چینل العربیہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک کمانڈر کو ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ  اس وقت امریکی ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا جب وہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب شامی سرزمین پر تھے۔ اس حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ، ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری‌ زاده کی شہادت کے بعد رائے عامہ کے ذہنوں کو خراب کرنے کیلئے اس قسم کے غلط اور بے بنیاد پروپگنڈہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …