اتوار , 18 اپریل 2021

روس کا امریکہ کو سخت انتباہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملکوں میں جدید قسم کے جوہری ہتھیار نصب کئے جانے کے سلسلے میں سخت انتباہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک آنلائن کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر جوہری اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ان ملکوں کے فوجیوں کی جوہری تربیت کے عمل سے گریز کرے۔

انھوں نے امریکہ کے اس اقدام کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے، اسے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پہلی اور دوسری شق کے منافی قرار دیا۔

ریابکوف نے امریکہ کی اس حکمت عملی پر روس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں امریکہ کو سخت خبردار بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …