جمعرات , 25 اپریل 2024

حیفا میں اسرائیل نے ایران کی جوابی کاروائی کے ڈر سے آئرن ڈوم سسٹم نصب کر دیا

غاصب صیہونی حکومت نے ساحلی شہر حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ پر قاتلانہ حملے اور ان کی شہادت واقع ہوجانے کے بعد اسرائیل نے حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل چوکس اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل کے سفارت خانوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے۔

دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کے ایک سیکورٹی ماہر نے کہا ہے کہ انٹیلیجینس ادارے موساد نے پہلے سے سوچے سمجھوتے منصوبے کے تحت اپنی ایک کاروائی کے تحت ایران کے جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کا قتل کر دیا۔

العربیہ کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی ماہر اور موساد کے سابق افسر یوسی میلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید سے قطع نظر فخری زادہ کا قتل موساد کا کام  ہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیل نے اس قسم کا اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعے کے روز ایران کے ممتاز اور معروف ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا کر انھیں شہید کر دیا۔

جمعے کے روز ایران کے ممتاز اور معروف ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا کر انھیں شہید کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …