بدھ , 21 اپریل 2021

جوبائیڈن کو خفیہ اداروں کی بریفنگ شروع

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کے معاملات پر روزانہ بریفنگ کا آغاز ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو خفیہ اداروں نے بریفنگ دینا شروع کر دی ہے، خفیہ ادارے اقتدار کی منتقلی کے دوران نو منتخب صدر کو حالات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

ادھر ریاست ایریزونا نے بھی جوبائیڈن کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے، گورنر نے بھی تصدیق کر دی، ایریزونا کے ری پبلکن گورنر ڈگ ڈوسی نے بھی انتخابات کو شفاف قرار دے دیا۔

وسکونسن اور ایریزونا ریاستوں کی جانب سے بائیڈن کی جیت کی تصدیق ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔ انھوں نے 6 ریاستوں کو اپنے نتائج کی تصدیق سے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن سب میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ بدستور 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے لڑ رہے ہیں، وہ ان نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس میں انھیں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس بار انھوں نے ایک ٹویٹ میں گورنر ایریزونا کو تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے لکھا ایریزونا کے ریپبلکن گورنر ڈگ ڈوسی کو کیا ہوگیا ہے؟ ووٹر فراڈ کے مقدمات کی سماعت کے دوران الیکشن کی تصدیق کر دی گئی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کو جتوانے کے لیے جلد بازی کیوں کی گئی، یہ ری پبلکنز ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …