بدھ , 21 اپریل 2021

اسرائیل میں ایک زور دار دھماکہ ، علاقے میں خوف وہراس

صیہونی حکومت کے دار الحکومت میں شدید کار بم کا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کار بم کا یہ دھماکہ تل ابیب کے جنوب میں واقع علاقے ریشون لزیون میں ہوا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص ہی زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کیلو میٹر دور تک سنائی دی۔  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …