اتوار , 18 اپریل 2021

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر میں 15 افراد کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر کے مہینے میں فوجی آپریشن کے دوران 15 افراد کو شہید کردیا۔

ابلاغ نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر کے مہینے میں فوجی آپریشن کے دوران 15 افراد کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کو حراست میں جبکہ 4 افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

اس عرصے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97 افراد شدید زخمی ہوئے اور 31 افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …