منگل , 20 اپریل 2021

جرمنی میں نشی ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی ، 5 افراد اہلاک

جرمنی شہر میں ایک شخص نے کار راہگیروں پر چڑھادی ،جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی شہرمیں ایک شخص کے  کار راہگیروں پر چڑھادی ،جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کر گرفتار کرلیا ہے، جس کی عمر 51 سال ہے اور گرفتار شخص جرمن شہری ہے۔ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، اس کے خون میں الکوحل کی سطح 1.4 آئی ہے جب کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار بھی معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …