ہفتہ , 20 اپریل 2024

محسن فخری زادہ کو قتل کرکے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے نہیں روک سکتے ، جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ "محسن فخری زادہ” کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور یہ طریقہ کار ایران کے جوہری پروگرام کو روک نہیں سکتے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بوریل” نے شہید "محسن فخری زادے” کے قتل کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ردعمل کے متعلق ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ یہ قتل ایک "مجرمانہ فعل” ہے۔انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے، میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ طریقہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔” ہم ایران کو اس کے ماہرین اور جوہری سائنس دانوں کو ہلاک کرکے ایٹمی طاقت بننے سے نہیں روک سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …