جمعہ , 19 اپریل 2024

پولش پارلیمنٹ کا فلسطینیوں کو حق خود اردایت دلانے کا مطالبہ

پولش پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کو فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق کے حصول کیلئے دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

پولینڈ کی پارلیمنٹ اور سفارت کاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو اس کا حق خود اردایت دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ ادھر وارسا میں فلسطینی سفارت خانے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود اردایت دلانے کا مطالبہ ہو گیا ہے۔

پولش رکن پارلیمنٹ اور فلسطین پولینڈ فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین ماچی کونشینی نے کہا کہ پولینڈ کی حکومت اور پوری قوم فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …