ہفتہ , 17 اپریل 2021

یمن کے 2 صوبوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور الجوف پر شدید بمباری کی۔

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 10 مرتبہ اور صرواح علاقے پر ایک مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ الجوف صوبے کے الحزم علاقے پر بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جارحیت کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی آلہ کاروں نے الحدیدہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 176 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …