جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان کی شہید فخری زادہ کے ظالمانہ قتل کی شدید مذمت

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہمیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابلاغ نیوز نے ریڈیو پاکستان ویبسائیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہمیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے ممتاز سائنسداں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت، عوام اور شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزيت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید فخری زادہ کو گذشتہ جمعہ کے دن مسلح افراد نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن قرائن اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائيل ملوث ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …