بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کرگئیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے شاہ فیصل بن آل سعود کی صاحبزادی انتقال کرگئیں جن کا نماز جنازہ آج جمعرات کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادہ حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے سے تعزیت کی۔

ایوان شاہی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

سعودی عرب کے رائل کورٹ نے بھی شہزادی کے انتقال کی تصدیق کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حصہ سعودی بادشاہ کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ اُن کی والدہ کا نام سلطانہ بنت ترکی السودیری تھا جو 2011 میں رحلت فرما گئیں تھیں۔

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ قبل ازیں 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ بعد ازاں 15 اگست کو سعودی شہزادہ عبد العزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …