جمعہ , 23 اپریل 2021

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خاندان کے لئے امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خدشات کے پیش نظر قبل از وقت امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

ابلاغ نیوز نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خدشات کے پیش نظر قبل از وقت امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بچوں، داماد جیرڈ کوشنر اور ذاتی وکیل کے لیے قبل از وقت معافی پر مشاورت شروع کر دی۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کوشنر اور اپنے ذاتی وکیل گیولانی روڈالف کو پہلے سے معافی کے معاملے پر اپنے مشیروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ ان سے بدلہ لینے کے لیے ان کے بچوں، داماد اور ذاتی وکیل کے خلاف مقدمات کھول سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ جونیئر 2016ء کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کیس کی تحقیقات میں بھی شامل تفتیش رہ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …