ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسئلہ فلسطین عرب قوم کا مرکزی مسئلہ ہے، سعودی عرب ،مصر

مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین عرب قوم کا مرکزی مسئلہ ہے ۔

مزید اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے مابین مشترکہ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اختتامی بیان میں مسئلہ فلسطین کو عرب قوم کا مرکزی مسئلہ قرار دیا گیا۔

سعودی خبررساں ادارےکے مطابق ریاض میں سعودی عرب اور مصر کی اعلی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے کمیٹی کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ جبکہ مصر کے وفد کی سربراہی مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کی۔

دوطرفہ وفود میں دونوں ممالک کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے جن میں معاون وزرائے خارجہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے۔ اجلاس میں خطے کی صورتحال سمیت سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …