منگل , 13 اپریل 2021

افغانستان کے ایک اور صوبے میں دھماکہ ، 3 جاں بحق 19 زخمی

افغانستان کے صوبے پکتیا میں ہونے والے کاربم دھماکے میں 22 افراد جاں بحق و زخمی ہو‏ئے ۔

ابلاغ نیوز نے طلوع نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے گورنر ہاوس کے ترجمان عبدالرحمان منگل نے کہا کہ گردیز شہر میں ہونے والے اس کاربم دھماکے میں 3 افغان فوجی جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔

ہر چند کہ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم افغانستان کے صوبوں خوست ، پکتیا اور پکتیکا میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے دہشتگرد عناصر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …