جمعہ , 19 اپریل 2024

ایوانکا ٹرمپ مالی بد عنوانی میں ملوث

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو مالی بد عنوانی کے ایک کیس میں عدالت میں طلب کیا گیا۔

ابلاغ نیوز نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ غیرمنافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال کیا۔

امریکی صدر کی بیٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی  تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …