بدھ , 21 اپریل 2021

شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران کے جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت کی

شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران کے معروف جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے والے اقدام اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان کے مطابق اس قسم کے اقدامات علاقائی اور عالمی روابط اور امن و آشتی کے خلاف ہیں۔

اس بیان میں دہشتگرد عناصر کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دیئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے معروف جوہری سائنسداں اورایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …