جمعہ , 19 اپریل 2024

وہابی دہشتگرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس تربیت اور مالی سپورٹ کرتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے ۔

مزید اطلاعات کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں کو ان مدارس میں تربیت دی جاتی ہے جنھیں سعودی عرب سے مالی مدد ملتی ہے اور اکثر دہشت گرد گروہوں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔ سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کے وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں فتوے موجود ہیں۔سعودی عرب اس حقیقت کو ابہامات پیدا کرکے چھپا نہیں سکتا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل سعودی عرب کی دہشت گردی کا کھلا ثبـوت ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گرد حکومت کی حمایت اور عرب ممالک کو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کرنا سعودی عرب کی اسلام ، فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ خيانت اور غداری کے نمایاں ثبوت ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے بحران پیدا کرنے کی پالیسی ناکام ہوجائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …