منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں امریکہ کا طالبان پر حملہ ، 18 ہلاک

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں امریکی ہوائی حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مطابق طالبان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں امریکی ہوائی حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کا حملہ طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکہ نے اس حملے میں طالبان کے ایک مرکز اور طالبان کی کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …