منگل , 15 جون 2021

برازيل میں بس حادثہ ، 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی

برازيل ميں تیز رفتار مسافر بس پُل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل ميں تیز رفتار مسافر بس پُل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق برازيل کی جنوب مشرقی رياست ميناس گيراس کے گاؤں جوآؤ مون ليوادے ميں مسافر بس میں لگ بھگ  50 افراد سوار تھے، گاؤں کو شہر سے ملانے والے ایک پُل پر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حفاظتی گرل کو توڑتی ہوئی نیچے گر گئی۔

مسافر بس پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر گری، امدادی کارکنوں نے 45 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 27 افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …