منگل , 23 اپریل 2024

نائیجیریا میں یلو فیور نامی وباء پھوٹ پڑی، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

نائیجیر میں یلو فیور نامی وبا نے 172 افراد کو لپیٹ میں لے لیا، ایک اور وبا پھوٹنے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا ابھی کنٹرول نہیں ہوئی تھی کہ یلو فیور نامی خوفناک وبا پھوٹ پڑی، یلو فیور ایک خاص وائرس ہے جو خاص مچھر کے کاٹنے سے جسم میں پھیلتا ہے۔

وائرس کے جسم میں پھیلتے ہی بخار، سردرد، تھکن، یرقان اور پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے اور یہ وائرس مدافعتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک نائیجیریا کے ایک سو بہتر افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، خوفناک وبا پھوٹنے پر عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کردی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں کرونا وائرس کے 68 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 1179 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم خوش قسمتی سے 64 ہزار سے زائد متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …