جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارت میں زرعی اصلاحات اور قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ 10 ویں روز بھی جاری ہے۔

ابلاغ نیوز نے راشٹریہ سہارا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات اور قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ 10 ویں روز بھی جاری ہے۔

بھارتی کسانوں کی حمایت میں کینیڈا سمیت کئی ممالک بھی سامنے آگئے ہیں جن میں برطانیہ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ بھارت نے کینیڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے، دہلی نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ادھر آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 36 برطانوی اراکان پارلیمان نے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سے یہ معاملہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھانے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …