اتوار , 18 اپریل 2021

شام کے نئے وزیر خارجہ جلد ایران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے نئے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے نئے وزیر خارجہ فیصل مقداد تہران کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ شامی وزیر خارجہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …