ہفتہ , 20 اپریل 2024

صیہونی آباد کار کا چرچ پر حملہ، فلسطینیوں نے ناکام بنادیا

شدت پسند صیہونی آبادکارنے بیت المقدس میں تاریخی چرچ پر آتشگیر مادہ کی مدد سے آگ لگانے کی کوشش کی جس کو موقع پر موجود فلسطینیوں نے ناکام بناکر حوالے پولیس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں زیتون کے پہاڑوں کے علاقے میں چالیس سال کے لگ بھگ شدت پسند یہودیوں کے حلیے میں ملبوس ایک صیہونی آبادکار نے جشیمانی چرچ میں داخل ہونے کے بعد آتش گیر مادہ کو استعمال کرتے چرچ کی بینچز کو آگ لگانے کی کوشش کی جس سے موقع پر موجود فلسطینیوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے آگ لگنے سے بچائی جبکہ شرپسند صیہونی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …