جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسد قیصر

اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، مولانا صاحب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، اپوزیشن ایس او پیز کا خیال رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔

یہ بات انہوں نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے لوگ ایک بڑی مشکل میں پڑے ہیں، اس صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایس او پیز کا خیال رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے، کورونا عالمی وبا ہے پوری دنیا کواس نے ہلا کے رکھ دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے یہ پہلی حکومت ہے جس نے کھل کر کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،پاکستان کا موقف کلیئر ہے، مولانا صاحب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سا منےلائیں۔

انہوں نے کہا کہ انا اور ضد کو چھوڑا جائے اور حقیقت کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جائیں، جلسے جلوسوں سےحکومت کبھی نہیں جاتیں، جرگہ ہمارے کلچر کا بہت بڑا حسن ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …