جمعرات , 18 اپریل 2024

اسرائيل کا چار سو رکنی اقتصادی وفد امارات پہنچ گیا

اسرائيلی ٹی وی نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعض عہدیداروں کے ساتھ اسرائيل کا ایک چار سو رکنی اقتصادی وفد دبئی کی جیٹیکس نمائش میں شرکت کے لیے امارات پہنچا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق الیکٹرانیکس اور ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کی جیٹیکس نمائش ہر سال دبئی میں منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت کے لیے یہ اسرائيلی وفد دبئی پہنچا ہے۔ اسرائيلی ٹی وی نے صیہونی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امارات اور اسرائيل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دبئی کی نمائش میں اسرائیل کے سب سے بڑے اقتصادی وفد کی شرکت، دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک حصہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل اور امارات کے درمیان تعاون کی ایک اسمبلی بھی شروع کی جائے گی جس کا ہدف مشترکہ کاموں خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ امارات اور صیہونی حکومت کے اعلی عہدیداروں نے اگست میں وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کر کے آپس میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …