بدھ , 24 اپریل 2024

طاقتور ایران نے امریکہ کو پہلے سے زیادہ کمزور کر دیا ، علامہ ابراہیم رئیسی

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ بانی اسلامی انقلاب کا حل یعنی طاقتور ایران ہے جو امریکہ کو یاس کا شکار کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار علامہ ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز مطابق 6 دسمبر میں ایران میں یوم طالعلبم کے موقع پر ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آج پہلے سے کہیں زیادہ کمروز ہوگیا ہے اور مغرب میں امریکی بد انتظامی کو چھپایا نہیں جاسکتا اور وہ آئے دن بڑھتی جار رہی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ لہذا اس وقت امریکہ سے مذاکرات پر خوشی کا اظہار ایک غلط اور نادرست اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراج بذات خود سامراج ہے چاہے وہ ریپبلکن ہو یا کہ ڈیموکریٹ اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ آج علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ بانی اسلامی انقلاب کا حل یعنی طاقتور ایران ہے جو امریکہ کو یاس کا شکار کرے گا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملکی عزت اور وقار ک تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی اور شہری فخری زادہ کا موقف ایرانی قوم کا موقف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …