جمعرات , 22 اپریل 2021

افغانستان کا صوبہ قندھار دھماکے سے گونج اٹھا

افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ہیڈکواٹر پر مبینہ طور پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر سکیورٹی گارڈز نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتار کار رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی اور زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر کئی افراد کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے دیکھا گیا ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ہیڈ کوارٹر کی جانب آنے والی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …