ہفتہ , 17 اپریل 2021

صیہونی فوج نے فلسطینی معلمہ ھنادی حلوانی کو ایک بار پھر گرفتارکرلیا

فلسطینی معلمہ ھنای حلوانی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد مرتبہ صیہونی ریاست کی انتقامی کارروئیوں کا شکار بن چکی ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کی رہائشی مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی شخصیت اور معلمہ ھنادی حلوانی کو مسجد اقصیٰ کے باب حطہ سے ایک بار پھر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ھنادی حلوانی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران درجنوں مرتبہ تفتیش کیلئے حراستی مراکز طلب کی جاچکی ہیں جہاں انھیں گھنٹوں حبس بے جا میں رکھا جاچکا ہے جبکہ متعدد مرتبہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …