ہفتہ , 20 اپریل 2024

مزاحمتی محاذ میں شام کا کردار اساسی، بنیادی اور فیصلہ کن

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ میں شام کا کردار اساسی، بنیادی اور فیصلہ کن ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ میں شام کا کردار اساسی، بنیادی اور فیصلہ کن ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے اس ملاقات میں شام کے سابق وزیر خارجہ ولید المعلم کو خراج عقیدت پیش کی اور دہشت گردوں اور دشمنوں کے مقابلے میں شامی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ شامی عوام کی مزاحمت اور پائداری کے نتیجے میں خطے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کو مزید قوت اور استحکام حاصل ہوا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے ایران اور شام کے باہمی تعلقات کو برادرانہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے دونوں ممالک کے اسٹراٹیجک تعلقات میں روز بروز استحکام پیدا ہوا ہے۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایران اور شام کے گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شامی عوام اور حکومت کی حمایت میں گرانقدر کارنامہ انجام دیا ہے ۔ شامی وزیر خارجہ نے شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل اور شہید محسن فخری زادہ کے دہشت گردانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام اور حکومت کے دل میں بھی ان شہیدوں کا بہت بڑا صدمہ ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ ایران رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں خطے میں بہترین نقش ایفا کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …