ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اپنی قومی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ، ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم قومی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ہم قومی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور واقف ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ پہلے ہی تحریر شدہ ہے، اس پر دوبارہ بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنے سمیت نئے جوہری معاہدے کے بارے میں بھی جرمنی کی حالیہ درخواست کو رد کردیا۔ انھوں نے کہا یورپ اپنی حیثیت اور صلاحیتوں کو پہچانتا ہے، یورپ کو جان لیناچاہیے جو مقصد دباؤ کی پالیسی سے حاصل نہ ہوسکا وہ دوسرے طریقوں سے بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اورعدم اعتماد کی فضا پیدا کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …