جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن میں آل سعود کا ایک اور خیانت آمیز اقدام

یمن کے مشرقی علاقے میں امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ فوجی کمان سنبھال لی۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے "المہرہ” میں سعودی عرب کی سہولت کاری اور تعاون سے امریکہ اور برطانیہ کے فوجیوں نے مشترکہ فوجی کمان تشکیل دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ ” الغیضہ” ائیرپورٹ پر کہ جسے سعودی عرب دو سال سے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے، برطانیہ اور امریکہ کے فوجیوں کی آمد و رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سنیاریو کا اصل مقصد المھرہ صوبے پر قبضے کے لئے سعودیوں کو سبز جھنڈی دکھانا ہے کہ جو اس وقت اتحادیوں کے کنٹرول میں ہے۔

سعودی عرب ایک طویل عرصے سے یمن کے مشرقی صوبے المھرہ کو قبضانے کی فکر میں ہے تاکہ اس علاقے سے مکران کے ساحل تک اُسے دسترسی حاصل ہو سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …