جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا میں کورونا کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خاتون کو لگا دی گئی۔

مزید اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں آج سےکورونا ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگائی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی ہے۔

90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو فائزر اور بایو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کا دعویٰ ہےکہ ان کی کورونا ویکسین کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر ہے جب کہ برطانیہ نے گزشتہ ہفتے ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …