ہفتہ , 20 اپریل 2024

جکارتہ میں مسلح جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ، 6 افراد ہلاک

انڈونیشیا، دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپوں میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے جکارتہ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری اہل کاروں نے دارالحکومت کی شاہراہ پر تلاشی لینے کے لیے ایک کار کو روکنا چاہا، جس پر کار میں موجود مبینہ جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والے ان چھ افراد کا تعلق کس گروپ سے اس بارے میں ابھی آزاد ذرا‏ئع نے کچھ نہيں بتایا ہے تاہم جکارتہ حکومت مقامی "رہنما محمد رزق شہاب” کو شدت پسند قرار دیتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ "محمد رزق شہاب ” حالیہ چند برسوں کے دوران ایک سیاسی رہنما کے طور پر ظاہر ہوئے ہیں اور انہیں مقامی طور پر کافی اثر و رسوخ بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …