جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب نے شیعہ عالم دین علامہ سید ہاشم الشخص کو گرفتار کر لیا

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ہاشم الشخص کو گرفتار کر لیا۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ہاشم الشخص کو گرفتار کر لیا۔

سعودی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے شیعہ نشین علاقے "الاحساء” جس میں وہ زندگی بسر کر رہے تھے کا مکمل محاصرہ کر کے انہیں گرفتار کیا۔

سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتاری کی وجہ بتائے بغیر شیعہ نشین علاقے پر حملہ کیا اور لوگوں کے اموال کو تباہ کیا۔

خیال رہے کہ علامہ سید ہاشم الشخص حجاز کے ممتاز علماء میں سے ہیں جو مشرقی علاقے میں علمی اور سماجی حیثیت سے اہم شخصیت کے مالک ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …