بدھ , 24 اپریل 2024

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان سامنے آ گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج وفاقی دارالحکومت میں ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا، ن لیگ اور پی پی نے حکومت کے خلاف اپنی حکمت عملی فائنل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی حد تک استعفوں پر راضی کرلیا، ن لیگ نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ استعفوں کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ دونوں جماعتوں نے مرحلہ وار استعفوں کے آپشنز اپناتے ہوئے مناسب وقت پر استعفے دینے پر اتفاق کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، ن لیگ کی تجویز میں لاہور جلسے میں حکومت کو الٹی میٹم دینے کا بھی فیصلہ شامل ہے۔

ذرایع کے مطابق 13دسمبر جلسے میں وزیراعظم کے استعفے کی ڈیڈلائن دی جائے، لانگ مارچ کے بعد ہی اسمبلیوں سے مرحلہ وار استعفے دیے جائیں گے۔

دوسری جانب لیگی ارکان نے استعفے ابھی سے ہی قیادت کو بھجوا دیے۔ ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی کو استعفیٰ بھجوا دیا جبکہ سرگودھا سے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …