جمعہ , 19 اپریل 2024

چین نے بھارت کے ساتھ مشترکہ یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا

چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے رواں سال اپریل میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے رواں سال اپریل میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ٹکٹ پر چین کے گانسو صوبے کی مگاؤ غاروں کی تصاویر شایع کی جانی تھیں جو بدھ تاریخ کے اعتبار سے دونوں ممالک میں ثقافتی اشتراک کو ظاہر کرتیں۔

تاہم چین کے محکمہ ڈاک نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق یادگاری ٹکٹ کے اجرا کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

رواں سال جون میں لداخ کے سرحدی تنازعے میں دونوں ملکوں میں کشیدگی اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے چین بھارت تعلقات میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …