ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی حکومت کا اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں خالی نشستوں پر انتخاب کرانے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفے دیتی ہے تو حکومت خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرا دے گی۔

ابلاغ نیوز نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفے دیتی ہے تو حکومت خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرا دے گی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات کرتی ہے سب کچھ ان کے مقدمات پر آجاتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں این آر او دیئے بغیر ہر چیز پر ان سے بات کروں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اور صاف اور شفاف انتخابات منعقد کروائے جائیں۔ اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے استعفی کے موضوع پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …