جمعہ , 19 اپریل 2024

مقبوضہ فلسطین میں تیار مصنوعات سے کوئی مسئلہ نہیں، دبئی چیمبر

دبئی کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں تیار اسرائیلی مصنوعات کی درآمد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے صدر "رون ٹومر” کی سربراہی میں اسرائیلی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے دبئی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے دبئی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے حماد بومیم سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد بومیم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں تیار ہونے والی اسرائیل مصنوعات کو فلسطینی معیشت کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کو ان مصنوعات کی درآمدی سے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں بلکہ ہم اس کو حمایت کرتے ہیں کیونکہ ان بستیوں میں قائم اسرائیلی انڈسٹریز میں ہزاروں فلسطینی کام کرتے ہیں ، ہمیں فلسطینیوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کی مدد کرنی چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ ، ” دبئی اسرائیل کیلئے ہر لحاظ سے ایک کھلی منڈی ہے تجارت جتنی وسیع ہوگی خطے میں موجود افراد کی مدد کرنے کے انتے ہی زیادہ اور بہتر مواقع پیدا ہوں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …