جمعرات , 24 جون 2021

صیہونی حکومت نے ابھی سے کورنا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی

غاصب صیہونی ٹولے کے لئے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ تل ابیب پہنچ گئی۔

مزید اطلاعات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا کی وبا میں مبتلا ہے امیر اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کی خـبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہيں۔

پیپلز ویکسین الائنس نے انکشاف کیا ہے کہ 70 ترقی پزیر ممالک میں صرف 10 فیصد افراد ہی کو ویکسین میسر ہوگی۔

ویکسین سے متعلق عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امیر اور ترقی یافتہ ممالک کورونا وائرس کی ویکسین ذخیرہ کر کے عوام کو محروم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ 70 ترقی پزیر ممالک میں صرف 10 فیصد افراد ہی کو ویکسین میسر ہوگی۔

دوسری جانب خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق ایک باضابطہ تقریب کے دوران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہ جہنیں آجکل اپنے مخالفین کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایئرپورٹ جاکر ویکسین کی کھیپ تحویل میں لی۔

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …