منگل , 23 اپریل 2024

عمان کی ویزہ فری فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں

سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے مشروط طور پر انٹری فری سیاحتی ویزہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمانی حکومت کے ٹوئٹر پر اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی۔

دیگر شرائط کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہو گا۔ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔

اسکائی نیوز کے مطابق جن ممالک کے لیے مشروط ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں کی دوسری فہرست میں یورپی یونین، جنوبی امریکہ کے ممالک جن میں برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، وینزویلا اور اکواڈور وغیرہ شامل ہیں۔

ویزہ فری ممالک کی تیسری فہرست میں جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانک کانگ، رشین فیڈریشن، چین، برونائی دار السلام، ایران، ازبکستان، آذربیجان، بوسنیا، ہندوستان، قزاقستان، ویتنام کے علاوہ دیگرعرب ممالک شامل ہیں تاہم پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …