ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی برادری داعش کے نظریاتی پھیلاؤ کے سلسلے میں ہوشیار رہے ، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تکفیری ٹولے داعش کے نظریاتی پھیلاؤ اور اس کے دوبارہ مضبوط ہونے کے سلسلے میں ہوشیار رہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عراقی قوم و حکومت کی فتح کی تیسری سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح و کامیابی وسیع دہشتگردی کے خلاف آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایات اور عراقی قوم و حکومت اور اس ملک کی سکیوری فورسز کے عزمِ محکم اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی قوم اور حکومت ہمیشہ عراقی قوم و حکومت کا ساتھ دیتی رہی ہے اور وہ عراق کے اتحاد، امن و سیکورٹی، استحکام و پائداری اور پیشرفت و ترقی کے لئے کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے زور دے کر کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ایران و عراق کے شہیدوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کس طرح اس مقدس جہاد میں اپنا خون بہایا اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے سردار کی حیثیت سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے قتل کے سانحے میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کی یکجہتی و ہمدلی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اگرچہ داعش کی فوجی طاقت شکست سے دوچار ہو گئی لیکن تکفیری نظریات، انسانیت دشمنی اور دہشتگردانہ افکار اور علاقے اور علاقے سے باہر اس کی خفیہ اور اعلانیہ حمایتوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کے لئے لازم ہے کہ وہ داعش کے نظریاتی پھیلاؤ اور اس کے دوبارہ مضبوط ہونے کی بابت ہوشیار رہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …