منگل , 23 اپریل 2024

ہندوستان کے ساتھ امارات اور سعودی عرب کی بڑھتی قربتیں

ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ایک ہفتے کے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہچ گئے ہيں۔

بتایا جاتا ہے جنرل منوج مکند نراوانے اپنے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چار روز قیام کریں گے۔ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں دو روزہ دورے پر وہ سعودی عرب جائيں گے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل "ایم ایم نراوانے” مشرق وسطیٰ ( مغربی ایشیا) کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں، اُن کا پہلا پڑاؤ متحدہ عرب امارات ہے جہاں انہوں نے اماراتی بری فوج کے کمانڈر اور اسٹاف میجر جنرل صالح محمد صالح الامری سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں جنرل نراوانے کو متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

"جنرل نراوانے” سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہندوستانی فوج کے پہلے آرمی چیف ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے جنرل نراوانے 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے اور وہاں بھی ملک کی اہم فوجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف 15 دسمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …